پاکستان اقوام متحدہ کو جتنے خط لکھے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہو سکتی ہے،بھارت

اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے گزرتا ہے، کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے،ترجمان وزارت خارجہ وکاس سوراپ

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:23

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔2ستمبر۔2016ء) بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان وکاس سوراپ نے کہا ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کو جتنے بھی خط لکھے مقبوضہ کشمیر کی زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہو سکتی ہے۔ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر سے گزرتا ہے۔ کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ایجنسی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر بھارت کا اٹوٹ انگ ہے پاک چین اقتصادی راہداری کشمیر سے گزرتی ہے ، یہ علاقہ متنازعہ ہے۔ پاکستان کی مرضی ہے کہ پاکستان اقوام متحدہ کو کشمیر کے معاملے پر جتنے خطوط لکھے کشمیر کی زمینی صورتحال تبدیل نہیں ہو سکتی ہے۔