اس سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہو گا،جزوی طور پر آغاز 12 بجے دن اوراختتام 3 بجے سہ پہر ہوگا

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:26

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء)اس سال کا دوسرا سورج گرہن آج بروز جمعرات ہو گا۔تقریباً4 گھنٹے جاری رہنے والے اس جزوی سورج گرہن کاآغاز 12 بجے دن اوراختتام 3 بجے سہ پہر کو ہوگا، یہ گرہن افریقہ ، بحرہند ، بحراوقیانوس ، وسطی افریقہ ، مڈغاسکر، بھار ت سمیت پاکستان میں دکھائی دے گا۔

(جاری ہے)

یاد رہے امسال دو سورج گرہن اور3چاند گرہن لگنے تھے سال کاآخری چاند گرہن 17,16 ستمبر کی درمیانی شب لگے گا۔