سانحہ ماڈل ٹاؤن : پہلی بار اہم تصویری ، ویڈیو ثبوت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش
فوٹو گرافر قاضی محمود نے تصویری ریکارڈ عدالت میں پیش کیا ،تین کیمرہ مینوں نے بھی گواہی دی رات 10بجے سے لیکر2پہر دو بجے تک ماڈل ٹاؤن میں موجود تھا اور ظلم کی لمحہ بہ لمحہ داستان کیمرے میں محفوظ ہے :فوٹو قاضی محمود تصاویر کا پلندا لیکر عدالت پہنچ گئے ،مزیدسماعت 6ستمبر کو ہو گی
جمعرات 1 ستمبر 2016 10:24
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )سانحہ ماڈل ٹاؤن استغاثہ کیس کے سلسلے میں عوامی تحریک کے مزید 4 گواہوں نے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں اپنا بیان قلمبند کروایا۔ فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے حوالے سے تصاویر کا پلندا لیکر عدالت پہنچ گئے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ میں 16 جون کی رات 10 بجے سے لیکر 17 جون دوپہر 12 بجے تک جائے وقوعہ پر موجود رہا اور پنجاب پولیس کے مظالم کی لمحہ بہ لمحہ تصاویر میرے کیمرے میں محفوظ ہیں اور انہوں نے اس موقع پر افسران اور اہلکاروں کی فائرنگ کرنے کی تصاویر بھی جمع کروائیں۔
دیگر تین گواہوں قیصر محمود کیمرہ مین، شیراز ملک کیمرہ مین اور کاشف سعید نے بھی اپنا بیان قلمبند کروایا اور سانحہ کے ویڈیو کلپس جمع کروائے۔(جاری ہے)
ویڈیو کلپلس میں ڈی آئی جی آپریشن راناعبدالجبار اور دیگر افسران وقوعہ کے روز منہاج القرآن سیکرٹریٹ میں موجود ہیں ۔کیمرہ مینوں نے متعدد پولیس افسران ،کانسٹیبلوں کی فائرنگ کرنے کے ویڈیو ثبوت بھی عدالت میں پیش کیے۔
مزید سماعت 6ستمبر کو ہو گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے وکلاء رائے بشیر احمد ایڈووکیٹ، نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ، سردار غضنفر حسین ایڈووکیٹ اور چودھری شکیل ممکا نے بعدازاں عدالت کے احاطہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی بار سانحہ ماڈل ٹاؤن سے متعلق اہم تصویری اور ویڈیو ثبوت عدالت کے ریکارڈ پر لائے ہیں۔حکمران اور پولیس افسران ان شواہد سے کسی صورت انکار نہیں کر سکتے۔ پولیس کی طرف سے جو چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں جمع کروایا گیا ہے اس میں پولیس افسران نے یہ کہا ہے کہ وہ جائے وقوعہ پر موجود نہیں تھے ۔ان ثبوتوں سے ان کا جھوٹ بے نقاب کیا ہے۔ فوٹو گرافر قاضی محمود الاسلام نے کہا کہ تصاویر بناتے ہوئے ایک اہلکار نے سب مشین گن کا بریسٹ مارا مگر اللہ کو میری زندگی منظور تھی میں دیوار کی آڑ لینے پر بچ گیا ۔قاضی محمود الاسلام پولیس اہلکاروں کے مظالم بیان کرتے ہوئے آبدیدہ ہو گیا۔جمعرات 1 ستمبر 2016 کی مزید خبریں
-
وزیر اعظم نوازشریف سے گورنر خیبرپختونخوا کی ملاقات ، آئی ڈی پیز ، صوبے کی سیکیورٹی سمیت دیگر معاملات پر تبادلہ خیال
-
یکم ستمبر سے ریلوے میں ٹکٹوں کی گھر بیٹھے بکنگ کے لئے ای ٹکٹنگ کا خصوصی نظام متعارف کروا رہے ہیں تاکہ عوام گھر بیٹھے سیٹیں ریزرو کرا سکیں ،وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق
-
ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سوناسستاہوگیا
-
پاکستان میں انڈین چینلز دکھانے پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے، ابصار عالم
-
سانحہ ماڈل ٹاؤن : پہلی بار اہم تصویری ، ویڈیو ثبوت انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش
-
پشاور، ماس ٹرانزٹ منصوبے کے پیش نظر نئے انڈر پاس پل بنانے پر پا بندی عائد کرنے پر غور
-
اس سال کا دوسرا سورج گرہن آج ہو گا،جزوی طور پر آغاز 12 بجے دن اوراختتام 3 بجے سہ پہر ہوگا
-
اٹک، رکشہ ڈرائیور سے زیا دتی کر کے وڈیو فلم بنا نے والے دو افراد کے خلا ف مقدمہ درج
-
انفرادی کارکردگی اپنی جگہ اہم، اصل خوشی اس وقت ہوتی ہے جب ٹیم جیتے، عماد وسیم
-
معروف ریسلر البرٹو ڈیل ریو نے آخرکار ڈبلیو ڈبلیو ای کو الوداع کہہ دیا
-
راشد لطیف کی قومی ٹیم کی کارکردگی پر شدید تنقید
-
برازیل کی صدر ڈیلما روسیف کیخلاف مواخذہ کی تحریک منظور، مائیکل ٹیمر نئے صدر بن گئے
-
روس اور امریکی صدور کی اگلی میٹنگ میں اہم موضوع شام ہو گا، دیمتری پیسکوف
-
اطالوی وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات
-
سعودی اتحادی کارروائی میں 16 عام شہری ہلاک، حوثی باغی
-
کینیڈا نے چین کے بین الاقوامی سرمایہ کاری بینک میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا
-
ذات پات کے خلاف مہم چلانے پر ’ایشیا کا نوبل‘ انعام ایک بھارتی کے نام
-
ہسپانوی سوشلسٹس ماریانو راخوئے کو حکومت سازی سے روکنے کی کوشش
-
ترکی نے شامی کرد ملیشیا کے ساتھ فائربندی مسترد کر دی
-
قبرص اور مصر کے درمیان گیس پائپ لائن معاہدے پر دستخط
-
روس نے ازبک صدر کی وفات کی اطلاعات رد کر دیں
-
”پالیسی تبدیل کروائیے ورنہ ہمیں قتل کر دیا جائے گا “
-
شمالی کوریا میں نائب وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کو پھانسی دیدی گئی:جنوبی کوریا کا دعوی
-
افغانستان نے پاکستان سے تحریری معافی مانگ لی، باب دوستی آج کھولنے کا فیصلہ
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کے زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
سپریم کورٹ ، مردم شماری ازخود نوٹس کیس میں اٹارنی جنرل کو اعلیٰ حکام سے ہدایات لے کر جواب دینے کا حکم
-
وزیرداخلہ چوہدری نثار سے برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو کی ملاقات
-
حکومت کا آئندہ ماہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ
-
الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ لیبر پارٹی کی ایم پی یاسمین قریشی کا برطانوی ہوم سیکرٹری اور اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کو خط
-
این اے 63 اور پی پی 232 کے ضمنی انتخاب ،مسلم لیگ (ن) نے میدان مار لیا ،پی ٹی آئی کو شکست کا سامنا
-
جان کیری نئی دہلی میں کچھ ،اسلام آبادمیں کچھ اوربولیں گے،سرتاج عزیز
-
ظلم کا نظام جب تک ہے غربت اور نا انصافی ختم نہیں ہوسکتی،عمران خان
-
بائیو میٹرک سسٹم،سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کاحق
-
پیپلزپارٹی کا3ستمبرکوتحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کرنے کافیصلہ
-
گزشتہ ادوار میں اداروں کی نجکاری صحیح طریقے سے نہ ہونے سے قومی خزانے کو اربوں کا نقصان برداشت کرنا پڑا، زبیر عمر
-
جعلی ڈگری کیس، شعیب شیخ اور وقاص عتیق کی سیشن کورٹ میں بعد از گرفتاری درخواست ضمانت منظور
-
جہادی پروپیگنڈے پر رومانیہ نے ایک پاکستانی کو ملک بدر کرنے کا اعلان کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.