شمالی کوریا میں نائب وزیراعظم سمیت دیگر وزراء کو پھانسی دیدی گئی:جنوبی کوریا کا دعوی

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:53

سئیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء) جنوبی کوریا کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کے حکم پر نائب وزیراعظم سمیت دیگر وزیرا کو پھانسی دیدی گئی، غیر ملکی میڈیا کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان کے حکم پر ملک کے نائب وزیراعظم کم جونگ سمیت دیگر وزیرا کوسزائے موت دی گئی ہے، حکام کا کہنا ہے کہ نائب وزیراعظم کو پارلیمنٹ کے اجلاس کے دوران غلط انداز میں بیٹھنے اور اونگھنے پر گرفتار کر کے تفتیش کا آغٓاز کیا گیا جس میں انہوں نے دیگر جرائم کا بھی اعتراف کیا جس پر انہیں جولائی میں سزائے موت دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :