روس نے ازبک صدر کی وفات کی اطلاعات رد کر دیں

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:53

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )روسی حکومت کی جانب سے منگل کے روز ان افواہوں کو رد کر دیا گیا ہے، جن میں کہا جا رہا تھا کہ ازبکستان پر ایک طویل عرصے سے حکومت کرنے والے صدر اسلام کریموف انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ماسکو حکومت کے مطابق صدر کریموف زیرعلاج ہیں اور ڈاکٹروں کے مطابق ان کی حالت مستحکم ہے۔ ادھر کریموف کی بیٹی نے بھی اپنے ایک انسٹاگرام پیغام میں کہا ہے کہ لوگوں کی نیک تمناوٴں سے ان کے والد جلد صحت یاب ہو جائیں گے۔ کریموف اختتام ہفتہ پر ہسپتال میں داخل کیے گئے تھے۔ 78 سالہ کریموف قریب 25 برس سے منصب صدارت پر براجمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :