ہسپانوی سوشلسٹس ماریانو راخوئے کو حکومت سازی سے روکنے کی کوشش

ماریانو راخوائے اس وقت قائم مقام وزیراعظم کے طور کام کر رہے ہیں

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:51

میڈرڈ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )اسپین کی سوشلسٹ اپوزیشن جماعت نے کہا ہے کہ وہ قدامت پسند رہنما ماریانو راخوئے کو حکومت سازی سے روکنے کے لیے ان کے خلاف ووٹ دیں گے۔ یہ اقدام اسپین میں سیاسی ڈیڈلاک کے جلد خاتمے کی کوششوں کے لیے تباہ کن ثابت ہو سکتا ہے۔

(جاری ہے)

ماریانو راخوائے اس وقت قائم مقام وزیراعظم کے طور کام کر رہے ہیں، تاہم انہیں 350 رکنی پارلیمان میں حکومت سازی کے لیے واضح اکثریت درکار نہیں ہے۔ تاہم ان کی جماعت کے پاس پارلیمان میں 137 نشستیں ہیں ایک چھوٹی جماعت کے 33 اراکین کی حمایت کے باوجود انہیں اب بھی مزید چھ ووٹوں کی ضرورت ہے۔ اگر راخوئے ناکام رہے، تو انہیں جمعے کو پارلیمان میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لیے دوسرا موقع فراہم کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :