ذات پات کے خلاف مہم چلانے پر ’ایشیا کا نوبل‘ انعام ایک بھارتی کے نام

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:51

نئی دہلی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )بھارتی شہری بیزوادا وِلسن کو ایشیا کا نوبل انعام کہلانے والے میگ سیسے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

(جاری ہے)

50 سالہ وِلسن نے بھارت میں نچلی ذات سمجھے جانے والے دلت شہریوں کو ہاتھوں سے بیت الخلا صاف کرنے کے خلاف اور اْن کی زندگیوں کی بہتری لانے کی ایک طویل عرصے سے مہم چلا رکھی ہے۔ وِلسن جو خود بھی ایک دلت گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں، خصوصانچلی ذات کی خواتین اور لڑکیوں کو تربیت فراہم کر کے بہتر روزگار تلاش کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :