کینیڈا نے چین کے بین الاقوامی سرمایہ کاری بینک میں شمولیت کا فیصلہ کر لیا

یہ بینک کو ایک سو بلین ڈالر کی اساسی سرمائے سے قائم کیا گیا ہے

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:51

ٹورنٹو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )کینیڈا کے وزیر خزانہ بل مورنیو نے کہا ہے کہ اوٹاوا حکومت چین کی قیادت میں قائم ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک میں شمولیت کی درخواست جمع کرائے گا۔

(جاری ہے)

مورنیو نے یہ بھی کہا کہ کینیڈا ہمیشہ ایسے مواقع تلاش کرتا ہے جن سے اْن کے ملک کے متوسط طبقے کو مراعات حاصل ہوں اور اِس بینک میں شمولیت سے مڈل کلاس کو فائدہ پہنچنے کا قوی امکان ہے۔ اِس بینک میں کئی یورپی ممالک شامل ہو چکے ہیں۔ یہ بینک کو ایک سو بلین ڈالر کی اساسی سرمائے سے قائم کیا گیا ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق واشنگٹن اپنے اتحادیوں کو اِس بینک میں شمولیت سے دور رکھنے کی کوشش میں ہے اور کینیڈا کی درخواست سے ان کوشش کو ٹھیس پہنچ سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :