سعودی اتحادی کارروائی میں 16 عام شہری ہلاک، حوثی باغی

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:51

سعدہ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )حوثی باغیوں سے تعلق رکھنے والی ایجنسی کا کہنا ہے کہ شمالی یمنی شہر سعدہ میں سعودی قیادت میں اتحادی جنگی طیاروں کے حملوں میں کم از کم 16 عام شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ اتحادی طیاروں نے منگل اور بدھ کی درمیانی شب السہان ضلعے کو نشانہ بنایا۔ رپورٹوں کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سے زیادہ تر کا تعلق تین خان دانوں سے تھا۔ حوثی باغیوں کے مطابق یہ تمام افراد حملیکے وقت ایک ہی مکان میں موجود تھے۔ اس یمنی نیوز ایجنسی کے مطابق ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے، کیوں کہ ممکن ہے کہ متعدد دیگر افراد بھی تباہ ہونے والی عمارت کے نیچے دبے ہوں۔

متعلقہ عنوان :