اطالوی وزیراعظم کی جرمن چانسلر سے ملاقات

حال ہی وسطی اٹلی میں آنے والے زلزلے کے بعد بحالی کے پروگرام کو زیربحث لایا گیا

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:50

برلن( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )جرمن چانسلر انگیلا میرکل نے اٹلی کے وزیراعظم ماتیو رینزی کے ساتھ مارانیلو شہر میں ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات میں حال ہی وسطی اٹلی میں آنے والے زلزلے کے بعد بحالی کے پروگرام کو زیربحث لایا گیا۔

(جاری ہے)

جرمن چانسلر نے ماتیو رینزی کو مشورہ دیا کہ وہ یورپی یونین کے زلزلے سے بچاوٴ کے پروگرام سے بھی ہنگامی مالی امداد حاصل کر سکتے ہیں۔ اس میٹنگ کے ایجنڈے پر یورپی یونین سے برطانیہ کے انخلا کے علاوہ افریقہ سے غیرقانونی تارکین وطن کو روکنے کے موضوعات بھی شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :