روس اور امریکی صدور کی اگلی میٹنگ میں اہم موضوع شام ہو گا، دیمتری پیسکوف

جمعرات 1 ستمبر 2016 10:50

ماسکو( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء )روسی حکومت کے ترجمان دیمتری پیسکوف نے بتایا ہے کہ جی ٹوئنٹی کے اگلے سربراہ اجلاس میں امریکی صدر اوباما سے ملاقات کے دوران اْن کے روسی ہم منصب خاص طور پر شام کے تنازعے کو زیر بحث لائیں گے۔

(جاری ہے)

پیسکوف کے مطابق روس کے صدر پوٹن اس ملاقات میں شام کی صورت حال کو تفصیل کے ساتھ زیر بحث لانے کی خواہش رکھتے ہیں۔ روسی حکومت کے ترجمان نے اِن خیالات کا اظہار ماسکو میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا۔ ترقی یافتہ اور ترقی پذیر ملکوں کی سمٹ ستمبر کی چار اور پانچ تاریخوں پر چینی شہر ہانگ ڑْو میں ہو گی۔

متعلقہ عنوان :