پیپلزپارٹی کا3ستمبرکوتحریک انصاف کے پاکستان مارچ میں شرکت کرنے کافیصلہ

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:11

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء)پاکستان پیپلزپارٹی نے تحریک انصاف کی دعوت پر3ستمبرکوپاکستان مارچ میں شرکت کرنے کافیصلہ کرلیاہے ،گزشتہ روزپیپلزپارٹی کے رہنمالطیف کھوسہ نے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدکوفون کرتے ہوئے کہاکہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے تحریک انصاف کی جانب سے 3ستمبرکوعوامی مارچ میں پی پی پی کے وفدکی شرکت کرنے کی منظوری دیدی ہے ۔

(جاری ہے)

لطیف کھوسہ اورمنظوروٹوکی قیادت میں پی پی کاوفدتحریک انصاف کی دعوت پرعوامی مارچ میں علامتی شرکت کافیصلہ کیاہے ۔پی پی پی کے بعض رہنماوٴں نے مشورہ ظاہرکیااوربلاول بھٹوکوعوامی مارچ میں پی پی کاوفدنہ بھیجنے کامشورہ اس لئے دیاہے کہ تحریک انصاف نے حکومت مخالف احتجاج پرپارٹی کواعتمادمیں نہیں لیاجبکہ شیخ رشیدنے کہاکہ پی پی پی کاوفدتین ستمبرکوعوامی مارچ میں شرکت کریگا

متعلقہ عنوان :