جان کیری نئی دہلی میں کچھ ،اسلام آبادمیں کچھ اوربولیں گے،سرتاج عزیز

پاکستان نئی صف بندیوں میں درست جگہ پرکھڑاہے،مشیر خارجہ

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:10

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیزنے کہاہے کہ امریکی وزیرخارجہ جان کیری نئی دہلی میں کچھ اور،اوراسلام آبادمیں کچھ اوربولیں گے،پاکستان نئی صف بندیوں میں درست جگہ پرکھڑاہے ۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق پاکستان کے چین ،روس اورمشرق وسطیٰ کے ممالک سے اچھے تعلقات ہیں ،دنیامیں نئی صف بندی بن رہی ہے ،اس نئی صد بندیوں میں پاکستان درست جگہ پرکھڑاہے۔ انہوں نے کہاکہ امریکہ کوجلدنظرآجائے گاکہ پاکستان کس طرح دہشتگردی کے خلاف ایکشن لے رہاہے ،پاکستان دہشتگردی کے خلاف کمربستہ ہے

متعلقہ عنوان :