الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی؟ لیبر پارٹی کی ایم پی یاسمین قریشی کا برطانوی ہوم سیکرٹری اور اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کو خط

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:05

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔1ستمبر۔2016ء) قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے خلاف کارروائی کیوں نہیں کی گئی ؟لیبر پارٹی کی ایم پی یاسمین قریشی نے برطانوی ہوم سیکرٹری اور اسکاٹ لینڈ یارڈ چیف کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

یاسمین قریسی نے اپنے خط میں کہا کہ الطاف حسین نے اپنی تقاریر میں ڈی جی رینجرز کو دھمکیاں دیں اور سات اشتعال انگیز تقاریر کیں ان تقاریر میں الطاف حسین نے ورکرز کو تشدد پر اکسایا الطاف حسین کی تقاریر پر برطانوی قوانین کی خلاف ورزی ہے برطانوی پولیس نے ابھی تک الطاف حسین کے خلاف تحقیقات کیوں نہیں کیں اور پولیس کارروائی کیوں نہیں کررہی۔