سانحہ آرمی پبلک سکول میں پیر ا لائز ہونے والے ابراہیم خان صحت یاب ہو گئے

بدھ 31 اگست 2016 10:16

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) سانحہ آرمی پبلک سکول میں پیر ا لائز ہونے والے ابراہیم خان صحت یاب ہو گئے ہیں۔ اور چلنے پھرنے کے قابل ہو گیا ہے ۔ جبکہ سانحہ میں زریاب کالونی کے شہید ہونے والے حارث نواز کے زخمی بھائی احمد نواز کی حالت بھی بہتر ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

احمد نواز کو صوبائی اور وفاقی حکومت نے اپنے خرچہ پر علاج کے لئے لندن بھیجوایا تھا جبکہ ابراہیم خان کو بحریہ ٹاؤن کے سربراہ کی جانب سے علاج کے لئے لندن بھیجوایا تھا صوبائی حکومت کی جانب سے سانحہ اے پی ایس کے زخمیوں کاعلاج کراچی اورلاہور کے ہسپتالوں میں کیا گیا ۔

سانحہ آرمی پبلک سکول میں حملے میں 145سے زائد بچے اور سکول سٹاف شہید ہوئے تھے جبکہ درجنوں بچے زخمی بھی ہو ئے تھے۔ زخمی ہونے والوں میں سے ابراہیم خان جن کی ریڑھ کی ہڈی پرگولی لگی تھی جس کی وجہ سے اس کی ٹانگیں کمزور ہو گئی تھی تاہم زخمی ہونے والے ابراہیم خان کو لندن منتقل کیا گیا تاہم ابراہیم خان صحت یاب ہو گیا ہے اور باقاعدہ طور پر سائیکل بھی چلا سکتا ہے ۔ جبکہ صحت یاب ہونے والا ابراہیم خان کو لندن کے مقامی سکول میں داخل بھی کرا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :