نومنتخب میئرکراچی وسیم اخترکومزارقائد پرحاضری دینے سے جیل حکام نے روک دیا

جیل حکام نو منتخب مئیر کو باغ جناح سے سیدھاسینٹرل جیل لے گئے

بدھ 31 اگست 2016 10:16

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) نومنتخب میئرکراچی وسیم اخترکومزارقائد پرحاضری دینے سے جیل حکام نے روک دیااورانہیں باغ جناح(پولوگراؤنڈ) سے سیدھاسینٹرل جیل لے گئے ،وسیم اختر نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مزارقائد پرحاضری دیناچاہتے ہیں جس پرجیل حکام نے موقف اختیار کیاکہ انہیں عدالتی حکم پرصرف میئرکاحلف اٹھانے کے لیے جیل سے باغ جناح لائے تھے مزار قائد کی اجازت عدالت سے نہیں لی گئی تھی اگرخدانخواستہ مزارقائد پرکوئی ناخوشگوارواقعہ ہوگیا توپھراس کی ذمہ داری کس پرعائد ہوگی،آئی جی جیل خانہ جات نصرت منکن نے منگل کے روزمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جیل میں وسیم اخترکوعدالتی حکم پربی کلاس دیاگیا ہے،اب وہ میئرہیں لیکن اس کے باوجود سینٹرل جیل کراچی میں وہ بی کلاس کے قیدی ہوں گے انہیں اے کلاس نہیں دیاجاسکتا،انہوں نے کہا کہ میئرکوسینٹرل جیل میں کوئی دفترنہیں دیاجاسکتاکیونکہ قانون میں اس کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔

(جاری ہے)

وسیم اخترکی ملاقات بھی عدالتی حکم پرکرائی جائے گی،بطورمیئرکوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :