صوبے میں قائم ہونے والے صنعتی زونز اور سرمایہ کاروں کو مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سستی بجلی مہیا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،پرویز خٹک
بدھ 31 اگست 2016 10:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ صوبے میں قائم ہونے والے صنعتی زونز اور سرمایہ کاروں کو مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سستی بجلی مہیا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں جو صوبے میں تیز رفتار صنعتکاری کو فروغ دینے کے وعدے کی تکمیل کی طرف ایک عملی قدم ہے۔ یہ بات وزیراعلیٰ پرویز خٹک کی زیر صدارت ارکان قومی اسمبلی و پارلیمنٹ کو دی جانے والی بریفینگ میں بتائی گئی جس میں اسد عمر ، جہانگیر ترین ، ساجدہ خٹک ، سینٹر نعمان وزیر، محسن عزیز، خیبرپختونخوا اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی کے چیئرمین غلام دستگیر ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر سید محمد محسن ، سیکرٹری انرجی انجینئر نعیم خان اور سیکرٹری صنعت فرح حامد خان نے شرکت کی۔
اجلاس میں اب تک ہونے والی تیاریوں اور حاصل ہونے والی بجلی کی کھپت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔(جاری ہے)
وزیراعلیٰ نے کہاکہ ان کی حکومت قدرتی گیس کو کوہاٹ ، رشکئی اور حطار صنعتی زونز میں 225 میگاواٹ کے تین بجلی گھر قائم کرنے کیلئے استعمال کرے گی ان بجلی گھروں سے پیدا ہونے والی بجلی مذکورہ تین انڈسٹریل زونز کو رعایتی نرخوں پر مہیا کی جائے گی۔انہوں نے یقین دلایا کہ صوبائی حکومت صوبے میں سرمایہ کاروں کو آمادہ کرنے اور انہیں سہولیات فراہم کرنے کی ضامن ہے۔
ان کی حکومت نے پہلے سے ہی سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مراعات کا اعلان کر چکی ہے انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ اس سلسلے میں تمام انتظامات کو حتمی شکل دی جائے تاکہ صوبے میں تیز رفتار صنعتکاری کا خواب شرمندہ تعبیر ہو سکے۔ انہوں نے یقین دہانی کا اعادہ کیا کہ خیبرپختونخوا قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان کی حکومت نے صوبے کی تیز رفتار ترقی کیلئے ان وسائل سے استفادہ کرنے کیلئے مقامی و بیرونی سرمایہ کاروں کیلئے کاروبار دوست ماحول بنا چکی ہے۔اس موقع پر بتایا گیا کہ صوبائی حکومت کی انتھک کوششوں کی بدولت وفاقی حکومت نے حال ہی میں 100 ملین مکعب فٹ فالتو قدرتی گیس کی صوبے کو فراہمی کی منظوری دی ہے جس سے بجلی گھر تعمیر کئے جائیں گے شرکاء کو بتایا گیا کہ سوئی گیس کمپنی نے اس گیس کی فراہمی کیلئے صوبے کو ڈیمانڈ نوٹ جاری کردیا ہے جس پر متعلقہ رقم جمع کردی گئی ہے اورتھرمل بجلی گھروں کے ان منصوبوں میں سرمایہ کاری کیلئے نیلامی کا اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے اجلاس کے شرکاء نے نیلامی میں سرمایہ کاروں کی پرجوش شرکت پر خوشی اور اطمینان کااظہار کیا اجلاس کو بتایا گیا کہ سرمایہ کار اس موقع سے بھر پور فائدے کیلئے تیار ہیں اور صوبائی حکومت کی جانب سے گارنٹی پر بھاری سرمایہ کاری میں مصروف ہیں وزیراعلیٰ نے واضح کیاکہ صوبائی حکومت مختصر نوٹس پر ایسی ہر قسم کی تحریری گارنٹی دے گی اور سرمایہ کاروں کو مزید ہر ممکن سہولیات بھی مہیا کی جائیں گی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اگر چہ نیپرا بجلی کے نرخ مقرر کرنے کا مجاز ادارہ ہے تاہم خیبرپختونخوا میں تھرمل بجلی کی پیداوار اور صنعتوں کو فروخت کم سے کم ممکنہ نرخوں پر لانے کیلئے حتی الوسع کوشش کی جائے گی یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ صوبائی حکومت صنعتوں کی فزیبلٹی خود کرے گی یا اسے سرمایہ کاروں کی اپنی صوابدید پر رکھا جائے گاجبکہ اکنامک زون ڈویلپمنٹ کمپنی دو روز کے اندر تحریری فیصلہ جاری کرے گی یہ بھی متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کوہاٹ، رشکئی اور حطا ر کی صنعتی بستیوں میں بھی 225 میگاواٹ بجلی کے تین بجلی گھر قائم کئے جائیں گے ان صنعتوں کیلئے گیس کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے ضمن میں واضح کیا گیا کہ خیبرپختونخوا میں حالیہ کھدائی اور دریافتوں کے سبب حالیہ منظوری کے علاوہ بھی صوبے کی ضروریات سے کئی گنا زیادہ گیس پیدا ہو گی جو صنعتی ضروریات کیلئے ترجیحی بنیاد پر استعمال کی جائے گی ۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
بدھ 31 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
ای او بی آئی میں 34 ارب کرپشن کی تفصیلات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی ایوارڈ کا ششماہی جائزہ اجلاس
-
وزارت خزانہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی
-
اسلام آباد،وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات
-
وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل ہیلتھ وژن2025 پر اتفاق رائے ہوگیا
-
صوبے میں قائم ہونے والے صنعتی زونز اور سرمایہ کاروں کو مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سستی بجلی مہیا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،پرویز خٹک
-
وفاقی حکومت ریلیف دینے کے نام پر 228 ارب روپے کا ہاتھ کر گئی
-
نومنتخب میئرکراچی وسیم اخترکومزارقائد پرحاضری دینے سے جیل حکام نے روک دیا
-
سانحہ آرمی پبلک سکول میں پیر ا لائز ہونے والے ابراہیم خان صحت یاب ہو گئے
-
قومی اسمبلی کے حلقہ 63 جہلم میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا کے شان مارش زخمی ہوکر سیریز سے باہر
-
پاکستان نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا
-
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے عمر ان خان کی جانب سے دائر درخواست اعتراض لگاکر واپس کر دی
-
پاکستان پٹھان کوٹ حملہ سے متعلق تحقیقات سے جلدی آگاہ کرے، ششماسوراج
-
تیرواں روزبھی باب دوستی گیٹ بد دستور بند
-
پاکستان سے یکجہتی،الطاف حسین کی ہرزہ سرائی کی مذمت
-
این اے 110 نادرا رپورٹ،خواجہ آصف، چوہدری نثار میں اختلافات کی خلیج وسیع ہو گئی
-
شاہ محمود قریشی کی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات،عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا
-
انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
-
چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو گرادیا گیا
-
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو میئر مل گیا
-
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر مہندی ہنر دوست کی ملاقات
-
افغانستان میں پاکستانی مزدوروں کے ساتھ غیرانسانی سلوک
-
ایپل کو آئرلینڈ میں ریکارڈ ٹیکس کا سامنا
-
شمالی کوریا: سپریم لیڈر کا حکم نہ ماننے پر دو سرکاری افسروں کو گولی مار دی گئی
-
آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات درکار ہیں، شٹائن مائر
-
لیبیا، یورپ پہنچنے کے خواہشمند ہزاروں مہاجرین کو بچا لیا گیا
-
شام میں جہادیوں کے خلاف امریکی عسکری اتحاد کے تازہ حملے
-
کرغیزستان میں چینی سفارتخانے پر حملہ
-
بنگلہ دیش، جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت برقرار
-
انتہا پسندی کے خدشات، بون میں کنگ فہد اکیڈمی بند کر دی جائے گی
-
ملک کو دھوکا نہیں دے سکتی، دلما روسیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.