وزارت خزانہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی

تاریخ میں پہلی بار اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری ارسال نہ کرسکا

بدھ 31 اگست 2016 10:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء)وزارت خزانہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی،تاریخ میں پہلی بار اوگرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی سمری ارسال نہ کرسکا۔آج بدھ کو جی ایس ٹی کی شرح میں وفاقی کابینہ سے اضافے کی منظوری کے بعد سمری تیار کرائی جائے گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق پہلی بار اوگرا کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کی سمری اوگرا کی جانب سے وزارت پٹرولیم کو ارسال نہ کی جاسکی،سپریم کورٹ نے ہائی سپیڈ ڈیزل پر28فیصد جی ایس ٹی کو غیر قانونی قرار دیا تھا اور اوگرا اس فیصلے کی روشنی میں 28فیصد جی ایس ٹی لگانے کا مجاز نہیں جبکہ وزارت خزانہ جی ایس ٹی کی شرح کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی ہے اور جی ایس ٹی کی شرح17 فیصد کرنے کیلئے تیار نہیں ہے۔

وزارت خزانہ وفاقی کابینہ سے جی ایس ٹی کی شرح میں اضافے کی منظوری کرائے گی اور اس کے بعد اوگرا سے سمری تیار کرائی جائے گی

متعلقہ عنوان :