شمالی کوریا: سپریم لیڈر کا حکم نہ ماننے پر دو سرکاری افسروں کو گولی مار دی گئی

بدھ 31 اگست 2016 10:50

سیول (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) شمالی کوریا نے اپنے ملک کے سپریم لیڈر کم جونگ ین کا حکم نہ ماننے پر دو سرکاری افسروں کو اینٹی ایئر کرافٹ گن سے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

(جاری ہے)

جنوبی کوریا کے اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ شمالی کوریا کی حکومت نے کم جونگ ین کی حکم عدولی پر 2 افسرں کو موت کی سزا دی ہے۔ اخبار نے لکھا ہے کہ شمالی کوریا میں ایسے واقعات تواتر کے ساتھ پیش آرہے ہیں۔ کم جونگ ین نے 2011ء میں اپنے باپ کے مرنے کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔