چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو گرادیا گیا
سینٹ کمیٹی کا زرعی فارم کی فراہمی میں امتیاز برتنے پر اظہار تحفظات ، سی ڈی اے نے کسی کو 4ہزار، کسی کو 12ہزار مربع فٹ زرعی فارم اراضی الاٹ کر دی،چیئرمین کمیٹی مہاوت کے علاوہ ہاتھی کو سنبھالنے والا کوئی نہیں بلیک میل ہو رہے ہیں،چڑیا گھر انتظامیہ، کمیٹی خودجا کر جانوروں کی حالت زار دیکھے،شاہی سید
بدھ 31 اگست 2016 10:48
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔31اگست۔2016ء) سی ڈی اے حکام نے سینٹ کمیٹی کو بتایا ہے کہ چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاوس سمیت الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کو گرادیا گیا ہے۔ سینٹ کی قائمہ کمیئی برائے کابینہ سیکرٹریٹ کا اجلاس گذشتہ روز کمیٹی روم نمبر سات میں منعقد ہوا جس کی صدرات چیئرمین کمیٹی سینٹر طلحہ محمود نے کی، کمیٹی کو سی ڈی اے حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پرویز مشرف کا فارم ہاوس گرا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ بھی جن لوگوں نے الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کیں ان کو گرادیا گیا ہے، سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ چک شہزاد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر زرعی فارمز تعمیر ہو رہے ہیں،بعد ازاں اسلام آباد چڑیا گھر کے ہاتھی کا معاملہ زیر غور آیا۔
اراکین کمیٹی نے کہا کہ چڑیا گھر میں ہاتھی کی خوراک بیچی جا رہی ہے۔(جاری ہے)
چڑیا گھر انتظامیہ نے اعتراف کیا کہ ہاتھی کے مہاوت کے ہاتھوں بلیک میل ہو رہے ہیں۔مہاوت کے علاوہ ہاتھی کو سنبھالنے والا کوئی نہیں ہے،چڑیاگھر میں جانے سے میڈیا کوروکنے پر کمیٹی نے اظہار برہمی کیا۔سینیٹر شاہی سید نے کہا کہ کمیٹی خود چڑیا گھر جا کر جانوروں کی حالت زار دیکھے۔
کمیٹی نے اسلام آباد میں زرعی فارم کی فراہمی میں امتیاز برتنے پر تحفظات کا اظہار کیا۔ چیئرمین کمیٹی طلحہ محمود نے کہا کہ سی ڈی اے نے کسی کو 4ہزار اور کسی کو 12ہزار تک مربع فٹ زرعی فارم کے لیے اراضی الاٹ کر دی ہے،شاہی سید نے کہا کہ زرعی فارمز میں عیاشی کے اڈے چل رہے ہیں، سی ڈی اے حکام نے کہا کہ پرویز مشرف کا فارم ہاوس گرایا ہے،جن لوگوں نے الاٹمنٹ سے زیادہ تعمیرات کیں ان کو گرادیا گیا ہے، کامل علی آغا نے کہا کہ چک شہزاد میں سی ڈی اے کی اجازت کے بغیر زرعی فارمز تعمیر ہو رہے ہیں۔ عثمان سیف اللہ نے کہا کہ پرویز مشرف کا زرعی فارم بننا ہی نہیں چاہئیے تھا، زرعی فارمز میں فراڈ ہو رہا ہے، سی ڈی اے حکام نے بتایا کہ گرینڈ حیات ہوٹل کو کینسل کرکے سیل کردیا گیا ہے، گرینڈ حیات ہوٹل کے ڈائریکٹر کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کردی ہے۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
متعلقہ عنوان :
بدھ 31 اگست 2016 کی مزید خبریں
-
ای او بی آئی میں 34 ارب کرپشن کی تفصیلات پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں پیش
-
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت قومی مالیاتی ایوارڈ کا ششماہی جائزہ اجلاس
-
وزارت خزانہ ہائی سپیڈ ڈیزل پر جی ایس ٹی کم نہ کرنے پر ڈٹ گئی
-
اسلام آباد،وزیراعلیٰ سندھ کی وفاقی وزیرپانی وبجلی خواجہ آصف سے ملاقات
-
وفاق اور صوبوں کے درمیان نیشنل ہیلتھ وژن2025 پر اتفاق رائے ہوگیا
-
صوبے میں قائم ہونے والے صنعتی زونز اور سرمایہ کاروں کو مقامی سطح پر پیدا ہونے والی سستی بجلی مہیا کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی ہیں،پرویز خٹک
-
وفاقی حکومت ریلیف دینے کے نام پر 228 ارب روپے کا ہاتھ کر گئی
-
نومنتخب میئرکراچی وسیم اخترکومزارقائد پرحاضری دینے سے جیل حکام نے روک دیا
-
سانحہ آرمی پبلک سکول میں پیر ا لائز ہونے والے ابراہیم خان صحت یاب ہو گئے
-
قومی اسمبلی کے حلقہ 63 جہلم میں آج ہونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں عام تعطیل کا اعلان
-
آسٹریلیا کے شان مارش زخمی ہوکر سیریز سے باہر
-
پاکستان نے ایم کیو ایم قائد کے خلاف برطانیہ کو باقاعدہ ریفرنس بھیج دیا
-
رجسٹرار آفس سپریم کورٹ نے وزیراعظم کی نااہلی کے حوالے سے عمر ان خان کی جانب سے دائر درخواست اعتراض لگاکر واپس کر دی
-
پاکستان پٹھان کوٹ حملہ سے متعلق تحقیقات سے جلدی آگاہ کرے، ششماسوراج
-
تیرواں روزبھی باب دوستی گیٹ بد دستور بند
-
پاکستان سے یکجہتی،الطاف حسین کی ہرزہ سرائی کی مذمت
-
این اے 110 نادرا رپورٹ،خواجہ آصف، چوہدری نثار میں اختلافات کی خلیج وسیع ہو گئی
-
شاہ محمود قریشی کی پیپلزپارٹی کی قیادت سے ملاقات،عمران خان کا خصوصی پیغام پہنچایا
-
انتخابی اصلاحات کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس
-
چک شہزاد میں پرویز مشرف کے فارم ہاؤس کو گرادیا گیا
-
ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی کو میئر مل گیا
-
وزیر تجارت سے ایرانی سفیر مہندی ہنر دوست کی ملاقات
-
افغانستان میں پاکستانی مزدوروں کے ساتھ غیرانسانی سلوک
-
ایپل کو آئرلینڈ میں ریکارڈ ٹیکس کا سامنا
-
شمالی کوریا: سپریم لیڈر کا حکم نہ ماننے پر دو سرکاری افسروں کو گولی مار دی گئی
-
آزاد تجارتی معاہدے کے لیے مزید مذاکرات درکار ہیں، شٹائن مائر
-
لیبیا، یورپ پہنچنے کے خواہشمند ہزاروں مہاجرین کو بچا لیا گیا
-
شام میں جہادیوں کے خلاف امریکی عسکری اتحاد کے تازہ حملے
-
کرغیزستان میں چینی سفارتخانے پر حملہ
-
بنگلہ دیش، جماعت اسلامی کے رہنما کی سزائے موت برقرار
-
انتہا پسندی کے خدشات، بون میں کنگ فہد اکیڈمی بند کر دی جائے گی
-
ملک کو دھوکا نہیں دے سکتی، دلما روسیف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.