بنگلہ دیشی انتہا پسند داعش سے رابطے میں ہیں، جان کیری

منگل 30 اگست 2016 11:02

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء)امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا ہے کہ ایسے شواہد ملے ہیں کہ بنگلہ دیش میں ہونے والے حالیہ حملوں میں انتہا پسند گروہ داعش ملوث ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے اولین دورہ بنگلہ دیش کے دوران کیری نے گزشتہ روز ڈھاکا میں حکام کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ممالک نے انسداد دہشت گردی کے تعاون میں مزید تعاون کا عہد کیا ہے۔ اس ایک روزہ دورے کے دوران کیری اپوزیشن اور انسانی حقوق کے کارکنوں سے بھی ملیں گے۔ بعدازاں کیری بھارت روانہ ہو جائیں گے، جہاں وہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ مذاکرات کے علاوہ امریکی بھارتی اسٹریٹیجک اینڈ کمرشل ڈائیلاگ میں شریک ہوں گے

متعلقہ عنوان :