امریکی صدر اوباما ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے

منگل 30 اگست 2016 10:59

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء) امریکی صدر باراک اوباما آئندہ اتوار کو چین میں گروپ 20 سربراہ کانفرنس کے موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کریں گے۔

(جاری ہے)

وائٹ ہاؤس سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ترکی کی ناکام بغاوت اور ترکی کے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر حملوں کے بارے میں بات کی جائے گی۔ ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد دونوں رہنماؤں کے مابین پہلی ملاقات ہوگی۔

متعلقہ عنوان :