یوسین بولٹ نے گائے کا گوشت کھا کر اولمپکس میں 9 طلائی کے تمغے جیتے،دلت لیڈر ادت راج

منگل 30 اگست 2016 10:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء) بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رہنما و دلت لیڈر ادت راج کے مطابق یوسین بولٹ نے گائے کا گوشت کھا کر اولمپکس میں 9 طلائی کے تمغے جیتے، نجی ٹی وی چینل کے مطابق بی جے پی رہنما نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں کہا کہ بجلی کی سی تیزی سے بھاگنے والے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ نے گائے کا گوشت کھا کر ہی اولمپکس میں 9 طلائی تمغے جیتے ہیں، واضح رہے کہ بھارت میں گائے کے گوشت پر پابندی ہے جس کے باعث بی جے پی رہنما کو ٹویٹر پر آڑے ہاتھوں لیا گیا اور ان پر شدید تنقید بھی کی گئی، بھارتیوں نے یہ الزام بھی لگا یا کہ بی جے پی رہنما ادت راج یوسین بولٹ کا نام لیکر لوگوں کو گائے کا گوشت کھانے پر اکسا رہے ہیں، تنقید کے بعد دلت رہنما نے کہا کہ انہوں نے وہی کہا ہے جو یوسین بولٹ کے ٹرینر نے بتایا، یوسین بولٹ غریب تھے اسلیے انکے ٹرینر نے انہیں گائے کا گوشت کھانے کا مشورہ دیا تھا، بولٹ بھی اس بات کو مانتے ہیں کہ وہ آج جو بھی ہیں گائے کے گوشت سے ہی ہیں۔