چین میں نصف کلومیٹر طویل اوور ہیڈ پل کو حیرت انگیز طریقے سے 100 سے زائد بلڈوزرز کی مدد سے چند منٹوں میں گرا دیا گیا،ملبہ بھی دو دنوں میں صاف

منگل 30 اگست 2016 10:58

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء) چین میں نصف کلومیٹر طویل اوور ہیڈ پل کو حیرت انگیز طریقے سے بیک وقت 100 سے زائد بلڈوزرز کی مدد سے چند منٹوں میں گرا دیا گیا، نجی ٹی وی چینل کے مطابق پل کو گرائے جانے کے بعد اس پل کا ملبہ بھی صرف دو دنوں میں اٹھا لیا گیا، عام طور پر کسی پرانی عمارت یا پل کو گرانے کے لیے بارود استعمال کیا جاتا ہے لیکن چین کے صوبے گن زی میں 500 میٹر لمبے پل کو گرانے کے لیے بیک وقت 100 سے زائد بلڈوزرز کا استعمال کیا گیا جو اپنے طور پر ایک حیرت انگیز نظارہ تھا، دو لین کے اس اوور ہیڈ پل پر ٹریفک کے شدید دباؤ کی وجہ سے اسے رات کے وقت گرانے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کا ملبہ بھی صرف دو دن میں صاف کر دیا گیا، مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 24 سال پہلے بنائے گئے اس پل کی جگہ زیر زمین سفری نظام لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :