امریکی وزیر خارجہ نئی دہلی میں بارش کے باعث ٹریفک جام میں پھنس گئے

منگل 30 اگست 2016 10:58

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔30اگست۔2016ء )امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بارش کے باعث ٹریفک جام میں پھنس گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی سینیٹر جان کیری نئی دہلی ائیر پورٹ سے نکل کر اپنے ہوٹل میں جا رہے تھے کہ ائیر پورٹ کے قریب ہی روڈ پر بد ترین ٹریفک جام میں ان کا قافلہ بھی پھنس گیا۔

(جاری ہے)

امریکی سینیٹر کے قافلے میں موجود امریکی صحافیوں نے اس خبر کو نشر کیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے دارالحکومت اور بڑے شہر نئی دہلی میں بارش کے باعث اتنا پانی کھڑا ہوا کر ائیر پورٹ جیسی شاہراہوں پر بد ترین ٹریفک جام ہو گیا۔امریکی وزیر خارجہ جان کیری بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی اور وزیر خارجہ سشما سوراج سے ملاقاتیں کریں گے اور امریکہ بھارت اسٹریٹجک کانفرنس میں بھی حصہ لیں گے۔