معصوم بچوں کے اغوا ء اور قتل کے بعد جسمانی اعضاء نکال کر بھارت سمگل کرنے والا سابق سرکاری افسر گرفتار

ایف آئی اے نے سفاک ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی

پیر 29 اگست 2016 10:44

اسلام آباد( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء)معصوم بچوں کے اغوا ء اور قتل کے بعد جسمانی اعضاء نکال کر بھارت سمگل کرنے والا سابق سرکاری افسر گرفتار کر لیا گیا۔ ایف آئی اے نے سفاک ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے نے بچوں کے اغواء اور قتل کے بعد جسمانی اعضاء کے مکروہ دھندے میں ملوث سابق سیکشن افسر کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔

انسانی اعضاء کے سمگلر سے گینگ کے دیگر ساتھیوں کے علاوہ بچوں کے اغوا میں حالیہ اضافے سے ممکنہ تعلق کے حوالے سے بھی تفتیش کی جا رہی ہے۔ ملزم بچوں کے گردے، جگر اور دیگر اعضاء نکال کر بھارت فروخت کرتا تھا۔ ملزم کویت میں پاکستانی سفارتخانے میں تعینات رہ چکا ہے۔ ایف آئی اے نے سابق سرکاری افسر عمر شہاب کو عدالت میں پیش کر کے جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :