ہمیں اچھانہیں لگتاکہ کراچی کامیئرجیل میں ہو،سیدخورشیدشاہ

میئرحکومت سے ضمانت لے اورقانونی تقاضے پورے کرکے جیل سے باہرلایاجائے،الطاف حسین اوربراہمداغ بگٹی پاکستان کیخلاف بول رہے ہیں تعلق اورلاتعلقی کی باتیں چھپ نہیں سکتیں،آئندہ چندروزمیں سب کچھ سامنے آجائے گا،قائدحزب اختلاف کی سکھرمیں میڈیانمائندوں سے بات چیت

پیر 29 اگست 2016 10:44

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء) قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی سید خورشید احمد شاہ نے کہا ہے ہمیں اچھا نہیں لگتا کراچی کا مئیر جیل میں ہوں , کراچی کا مئیر حکومت سے ضمانت لے اور قانونی تقاضے پورے کرکے مےئر کراچی کو جیل سے باہر لایا جائے الطاف حسین , اور براہمداغ پاکستان کے خلاف بول رہے ہیں تعلق اور لاتعلقی کی باتیں چھپ نہیں سکتی ہیں آئندہ چند روز میں سب کچھ سامنے آجائے گا ایم کیو ایم اور فاروق ستار کا الطاف حسین سے لاتعلقی اچھی بات ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر سکھر کے دفتر میں منعقد ایک اجلاس کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پر صوبائی وزیر صحت سندھ سکندر مندھرو , ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وحید اصغر بھٹی , ایم ایس سول اسپتال ڈاکٹر ابو بکر شیخ دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

خورشید احمد شاہ نے مزید کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنا چائیے ہماری قائد شہید بے نظیر بھٹو کی شہادت کے موقع پر پاکستان نہ کھپے کے نعرے لگائے گئے مگر ہم نے پاکستان کھپے کے نعرے لگائے انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ستمبر میں ملک بھر جلسے کر ے گی خورشید شاہ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی کمزور ہے حکومت سب کو ساتھ لے کر چلے۔