عمران خان کاچودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی سے ٹیلیفونک رابطہ

لاہور ریلی میں شرکت کی دعوت، سینئر رہنما ء تحریک انصاف بھی لیگی قائدین سے اس سلسلہ میں ملاقات کریں گے

پیر 29 اگست 2016 10:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء)پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیراعظم چودھری پرویزالٰہی سے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے اتوار کو یہاں ٹیلیفونک رابطہ کیا اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

عمران خان نے 3 ستمبر کی لاہور ریلی میں شرکت کی دعوت دی۔ اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ کے قائدین سے تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر خان ترین ایم این اے اور عبدالعلیم خان بھی ایک دو روز میں ملاقات کریں گے۔