اٹلی زلزلہ: ہلاکتوں کی تعداد 291 ہوگئی

عجائب خانوں سے حاصل رقم زلزلہ متاثرین میں وقف کرنے کا فیصلہ

پیر 29 اگست 2016 10:56

روم(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء)اٹلی میں بدھ کو آنے والے زلزلے میں ہلاکتوں کی تعداد 291 ہوگئی ہے جبکہ اتوار کو ملک بھر کے سرکاری عجائب خانوں سے حاصل ہونے والی تمام آمدن زلزلے سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کے لیے وقف کی جائے گی۔ اٹلی کے اماترس نامی دیہات اور وسطی علاقوں میں 6.2 کی شدت سے آنے والے زلزلے کے نتیجے میں بہت سے چرچ اور قدیم عمارتیں بھی تباہ ہو گئی ہیں۔

اماترس کے میئر کا کہنا ہے کہ وہ زلزلے سے تباہ علاقے کی سابقہ عظمت و شان کو بحال کرنا چاہتے ہیں۔گدشتہ روز ملک کے وزیراعظم اور صدر دونوں نے زلزلے میں ہلاک ہونے والے 35 افراد کی آخری رسومات میں شرکت کی زلزلے کے نتیجے میں ثقافتی لحاظ سے اہمیت رکھنے والے 293 مقامات متاثرہ ہوئے ہییں وزیراعظم متیو رینمی نے متاثرین کے لواحقین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم مل کر یہ فیصلہ کریں گے آگے کیسے بڑھنا ہے۔

(جاری ہے)

ایک نوجوان سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ’ مایوس نہیں ہو یہ بہت ضروری ہے۔‘اسی موقع پر بشپ ڈی ایرکول نے کہا کہ لوگوں کو زندگی کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے اور تباہ حال علاقوں کی تعمیرِ نو کے لیے بہادر بننا ہوگا۔وزیرِ برائے ثقافت ڈاریو فرانسسکینی کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں ثقافتی لحاظ سے اہمیت رکھنے والے 293 مقامات متاثرہ ہوئے ہیں۔

انھوں نے عوام کے نام پیغام میں کہا کہ وہ زلزلے سے متاثر ہونے والوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے اتوار کو ثقافتی مقامات اور میوزیم میں جائیں، جہاں اکھٹی ہونے والی رقم سے زلزلہ متاثرین کی مدد کی جائے گی۔ کل ہلاکتوں کی تعداد 290 سے زائد بتائی گئی ہے خیال رہے کہ اس زلزلے میں ہلاک ہونے والے 290 سے زائد افراد میں سے 235 کا تعلق اماترس سے تھا۔اٹلی کی حکومت کو سنہ 2009 میں آنے والے تباہ کن زلزلے میں 300 ہلاکتوں کے بعد سے اب ہونے والے ہلاکتوں سے بچنے کے لیے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔میئر سرگیو پیروزی کا کہنا ہے کہ وہ تب تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک عمارتوں کی تعمیر کے قوانین کو سخت نہیں کیا جاتا

متعلقہ عنوان :