سلینا گومز کے کنسرٹ میں نامعلوم شخص کا کم عمر لڑکی پر جنسی حملہ

پیر 29 اگست 2016 10:56

میلبرن ( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء ) معروف امریکی اداکارہ و گلوکارہ سلینا گومز کے میوزیکل کنسرٹ کے دوران نامعلوم شخص نے کم عمر لڑکی پر جنسی حملہ کردیا۔

(جاری ہے)

آسٹریلین اخبار” آوٴٹ لیٹ 9 نیوز“ کے مطابق آسٹریلین حکام کا کہنا ہے کہ ایک نامعلوم شخص نے 6 اگست کو مارگریٹ کورٹ ارینا میں ہونے والے سلینا گومز کے کنسرٹ کے دوران نو عمر لڑکی پر حملہ کیا اور اسے اپنی ہوس کا نشانہ بنایا۔ میلبرن کی پولیس اور بچوں کے تحفظ کی ٹیمیں ملزم کی تلاش میں سرگرم ہیں اور اس کی تصاویر جاری کرتے ہوئے عوام سے ملزم کی شناخت میں مدد فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :