عالمی ادارہ صحت کا پاکستان پر سفری پابندیا ں برقرار رکھنے کا فیصلہ

تمام پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر سے پہلے پو لیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار

پیر 29 اگست 2016 11:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء) عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیا ں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تمام پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر سے پہلے پو لیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ سفری پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے ۔ذرائع کے مطابق عالمی ادارہ صحت کی ایمرجنسی کمیٹی کی اجلاس ہوا جس میں دنیا میں پولیو کے حوالے سے موجودہ صورتحا ل کا جائزہ لیا گیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پاکستان کی پولیو صورتحال کو تسلی بخش قرار تو دیا گیا لیکن پاکستان سے ابھی تک پولیو ختم نہیں ہوا اور دیگر ممالک میں ایکپسورٹ ہونے کا خدشہ باقی ہے جس کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت نے پاکستان پر سفری پابندیاں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تمام پاکستانیوں پر بیرون ملک سفر سے پہلے پو لیو سرٹیفکیٹ حاصل کرنا لازمی قرار دیا گیا ہے ۔ سفری پابندیوں میں مزید تین ماہ کی توسیع کر دی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :