مسئلہ کشمیرپربنائی گئی پارلیمانی کمیٹی کی فہرست مکمل نہیں تھی،ترجمان وزیراعظم

سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی درخواست پرفہرست میں مزیدنام شامل کرنے کاامکان ہے

پیر 29 اگست 2016 11:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء)ترجمان وزیراعظم ہاوٴس نے کہاہے کہ کشمیرکے مسئلے کوعالمی سطح پراٹھانے کے حوالے سے کمیٹی بنائی گئی ،پارلیمانی کمیٹی کی فہرست مکمل نہیں تھی ،سپیکرقومی اسمبلی ایازصادق کی درخواست پرفہرست میں مزیدنام شامل کرنے کاامکان ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ان کاکہناہے کہ میڈیاپرنشرہونے والی پہلی فہرست نامکمل تھی ،فہرست میں سینیٹرزکے نام اگلے چنددنوں میں شامل ہونے کے انتظارمیں ہیں ،مقبوضہ کشمیرکے عوام کوحق خودارادیت دلاناقومی اقدام ہے ،اس قومی اقدام میں تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے شامل کئے جائیں گے۔

ترجمان وزیراعظم کایہ بھی کہناہے کہ سپیکرقومی اسمبلی کے دفترسے مزیدنام بھیجے گئے ہیں ،ان کوبھی شامل کیاجائیگا،تاہم شامل ہونے والے اراکین پارلیمنٹ کے نام بعدمیں شائع کئے جائیں گے

متعلقہ عنوان :