ایم کیو ایم کا نائن زیرو نہیں کھولا جائیگا،سندھ حکومت نے مشاورت مکمل کرلی

پیر 29 اگست 2016 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء)کراچی میں ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو نہ کھولے جانے کا قوی امکان ہے۔ سندھ حکومت نے قانونی ماہرین سے مشاورت مکمل کر لی۔ ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو کے حوالے سے قانونی ماہرین اور پولیس سے مشاورت مکمل کر لی ہے۔

(جاری ہے)

ایم کیو ایم کا مرکز نائن زیرو نہ کھولے جانے کا قوی امکان ہے۔ ایم کیو ایم کا مرکزی دفتر متحدہ کے بانی کے نام پر ہے اور آٹلری میدان تھانے میں متحدہ کے بانی کیخلاف بغاوت مقدمہ درج ہے اور قانونی طورپرنائن زیرو کو کھولنا جانا ممکن نہیں ہے۔ واضح رہے رینجرز نے 22 اگست کی رات کو نائن زیرو سیل کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :