یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان

پیر 29 اگست 2016 11:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء)ملک بھر میں یکم ستمبر سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات چار روپے 50پیسے تک سستی ہونے کا امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے پٹرول دوروپے60پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل 3روپے 46پیسے ،مٹی کا تیل تین روپے ،لائٹ ڈیزل دوروپے 80پیسے جبکہ ہائی آکٹین کی قیمت میں چار روپے 50پیسے تک کی کمی کا امکان ہے ۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ وز یر اعظم نوازشر یف ہی کریں گے ۔