وزیر اعظم کیخلاف آج سپریم کورٹ میں درخواست دائر کریں گے ،عمران خان

تحریک انصاف تین ستمبر کو عوام کے سمندر لیکر لاہور کا رخ کرے گی ،نواز شریف پانامہ کو کھینچ رہے ہیں تاکہ عوام بھول جائیں جب ملک کا سربراہ ہی کرپٹ ہو تو ترقی ممکن نہیں نادرا خواجہ آصف کے حلقے سے جان بوجھ کر انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کر رہا ،عدالت سے رجوع کریں گے مریم نواز شریف موٹو گینگ چلا رہی ہے آمریت کی گود میں پلنے والوں کا جمہوریت سے ہر گز کوئی واسطہ نہیں ہو سکتا،چیئرمین تحریک انصاف

پیر 29 اگست 2016 11:02

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔29اگست۔2016ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف تین ستمبر کو عوام کے سمندر کے ساتھ آ رہے ہیں ۔نواز شریف پانامہ کو کھینچ رہے ہیں تاکہ عوام بھول جائیں جب ملک کا سربراہ ہی کرپٹ ہو تو ترقی ممکن نہیں ۔ پیر کو وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں نادرا خواجہ آصف کے حلقے سے جان بوجھ کر انگوٹھوں کی تصدیق نہیں کر رہا ہے سپریم کورٹ سے رجوع کریں گے مریم نواز شریف موٹو گینگ چلا رہی ہے آمریت کی گود میں پلنے والوں کا جمہوریت سے ہر گز کوئی واسطہ نہیں ہو سکتا ۔

لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا ہے کہ تین ستمبر کو عوام کا سمندر نکال کر دکھائیں گے نواز شریف پانامہ لیکس کو لمبا کھینچ رہے ہیں تاکہ لوگ بھول جائیں جو ان کی غلط فہمی ہے ۔

(جاری ہے)

کرپشن کے خاتمے کے لئے نواز شریف احتساب ضروری ہے جس ملک کا سربراہ کرپٹ ہو وہ ترقی نہیں کر سکتا پانامہ مسئلے پر سب جماعتوں کو دعوت دیں گے کرپشن کا خاتمہ اوپر سے ہی شروع ہو سکتا ہے ملک میں کبھی بھی چوروں اور ڈاکوؤں کا احتساب نہیں ہو سکتا انہوں نے کہا کہ پیر کے روز وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کر رہے ہیں نواز شریف کے خلاف ٹھوس شواہد موجود ہیں جو سپریم کورٹ کو فراہم کئے جائیں گے ۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں ایک اور کیس بھی چل رہا ہے جس میں نادرا سے ایک لاکھ انگوٹھوں کی شناخت نہیں ہو سکی ۔انہوں نے کہا کہ خواجہ آصف کے حلقے میں انگوٹھوں کی تصدیق کا مطالبہ کریں گے نادرا جان بوجھ کر انگوٹھوں کے نمونے نہیں پڑھ رہا ۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف آمریت کی پیداوار ہیں کرپشن سے ملک تباہ ہو رہا ہے غربت بڑھ رہی ہے لیکن حکمران سو رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مریم نواز شریف موٹو گینگ چلا رہی ہیں جو ہر وقت میرے خلاف پروپیگنڈا کرنے میں مصروف رہتا ہے ۔

جمہوریت کا درس دینے والوں کو پتہ ہونا چاہئے سیاسی جماعتیں جمہور کے پاس ہی جاتی ہیں قائد ایم کیو ایم کے حوالے سے عمران خان نے کہا کہ حکومت ایم کیو ایم کے بانی کے خلاف لندن جائے الطاف حسین برطانوی شہری ہیں اور برطانیہ میں ہی ایکشن ہونا چاہئے برطانیہ کے قانون کے تحت متحدہ قائد برطانیہ کی جیل میں ڈالنا چاہئے الطاف حسین کی تقریر کو کوئی دشمن بھی بجا قرار نہیں دے سکتا الطاف حسین نے مودی اور اچکزئی سے بھی زہریلی تقریر کی ہے اپنے اجتماع کے حوالے سے تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے کینیٹر باہر نکالنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو اپنے اپنے کنٹینر پر باہر آنا چاہئے ۔

عمران خان کی شادی کی جھوٹی خبریں پھیلانے والے ٹی وی چینلز کو پانچ لاکھ روپے جرمانے کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پانچ لاکھ روپے جرمانہ کو بہت کم ہے کیونکہ شادی شدہ خواتین کے ساتھ میری خبریں چلانا کہاں کی عقلمندی ہے ان کو پتہ ہونا چاہئے ان خواتین کے بچے ہیں جن کی زندگیوں پر اثر بڑے گا انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں کو بھی خبر چلانے سے پہلے تصدیق کر لینی چاہئے اس سے ان کی اپنی کریڈیبلیٹی پر بھی اثر پڑتا ہے ۔