راولپنڈی،ماڈل ایان علی نے چوہدری اعجازقتل کیس میں اپنابیان بھجوادیا

اتوار 28 اگست 2016 12:35

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء)کرنسی سمگلنگ کیس میں نامزدگی کے بعد کیس کے اہم گواہ کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجازقتل کیس میں نامزدکراچی کی معروف ماڈل ایان علی نے چوہدری اعجازقتل کیس میں شامل تفتیش ہونے کے لئے اپنا بیان تھانہ وارث خان پولیس کو بھجوا دیا ہے ایان علی نے اپنا بیان کراچی سے بذریعہ ڈاک مقدمہ کے تفتیشی کو بھجوایا ہے جبکہ ایان علی کے وکیل جاوید اقبال نے بیان کی نقل بھی تھانہ وارث خان کے سب انسپکٹر و مقدمہ کے تفتیشی منظر عباس شاہ کو موصول کرادی ہے ایان علی نے اپنے تحریری بیان میں کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کے قتل سے لا تعلقی ظاہر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ چوہدری اعجاز کے قتل کے وقت وہ جوڈیشل ریمانڈ پراڈیالہ جیل میں تھی اس تناظر میں اس قتل سے اس کا کوئی تعلق نہ ہے ایان علی کے مطابق وہ قطعی طور پر بے قصور ہے اور اسے اس مقدمہ میں خواہ مخواہ ملوث کیا جا رہا ہے ادھر مقدمہ کے تفتیشی سب انسپکٹر منظر عباس شاہ نے ایان علی کے تحریری بیان کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ایان علی نے کراچی کے مجسٹریٹ سے تصدیق شدہ بیان بھجوایا ہے تاہم ابھی اس بیان کو صفحہ مثل کا حصہ نہیں بنایا گیا یاد رہے کہ رواں سال14مئی کو ایان علی کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راولپنڈی خالد نوید ڈار کے حکم پر مقتول کی بیوہ اور بھائی کے” تتمہ “بیان کی روشنی میں ملزمہ نامزد کیاگیا تھا

متعلقہ عنوان :