آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اس وقت ایم کیو ایم پر سرپرستی نہیں ،اعتزاز احسن

اسی وجہ سے خفیہ ایجنسیاں دور رہتی ہیں اور ایم کیو ایم کا ساتھ نہ دینے کے باعث کراچی بند بھی نہیں ہوا،رہنما پیپلز پارٹی

اتوار 28 اگست 2016 12:32

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء) پیپلزپارٹی کے رہنماء اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی اس وقت ایم کیو ایم پر سرپرستی نہیں اسی وجہ سے خفیہ ایجنسیاں دور رہتی ہیں اور آرمی چیف کی ایم کیو ایم کا ساتھ نہ دینے کے باعث کراچی بند بھی نہیں ہوا۔ نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ ایم کوی ایم نے 30‘ 35 سال سے کراچی کو یرغمال بنا لیا ہے جب چاہتے ہیں کراچی کو بند کرلیتے ہیں۔

بوری بند لاشیں گرا لیتے ہیں۔ اسی جماعت کو ضیاء الحق نے جنم دیا اور سابق آرمی چیف جنرل مرزا اسلم بیگ نے ان کی نگہداشت کی۔ اس وقت موجودہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف ایم کیو ایم کا ساتھ نہیں دے رہے ہیں اس کا ساتھ نہ دینے کی وجہ سے آئی ایس آئی بھی ان سے فاصلہ رکھتی ہے۔

(جاری ہے)

اس بار کراچی بند کرنے کی کوشش کی گئی لیکن بند نہیں ہوا۔ اس کا کریڈٹ جنرل راحیل شریف کو جانا چاہیے۔

ان کا یہ مثبت اقدام تسلیم کرنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم پر اطلاف حسین کا اثر و رسوخ 2 دن میں ختم نہیں ہوسکے گا۔ انہوں نے کہا کہ الطاف حسین کے بیان پر پاکستان کی حکومت نے برطانوی حکومت کو ثبوت پیش کرنا چاہیے اگر انہوں نے واقعی اکٹھے کرلئے ہیں۔ اس حوالے سے ایک ٹیم بنانا چاہیے تھی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں صرف ایم کیو ایم دہشت گرد نہیں اس کے علاوہ خاص کر پنجاب میں تو دہشت گردی کی نرسریاں ہیں ان پر توجہ کیوں نہیں دی جارہی ہے۔ ملک بھر میں دہشت گردوں کے سارے تانے بانے کی کڑیاں پنجاب سے ملتی ہیں۔ ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔