کراچی میں ایم کیوایم کیخلاف رینجرزکاروائی کررہی ہے،مولابخش چانڈیو

جوبھی ملک دشمن ہوگااس کیخلاف کاروائی ہونی چاہئیے،سندھ کی تنظیم سازی کے سلسلے میں بلاول بھٹوزرداری کے حکم پریہاںآ یاہوں،مشیراطلاعات سندھ کی جیکب آبادمیں میڈیاسے گفتگو

اتوار 28 اگست 2016 12:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء )صوبائی مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو نے کہاہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف رینجرز کاروائی کررہی ہے جو بھی ملک دشمن ہوگا اس کے خلاف کاروائی ہونی چاہیے ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز سرکٹ ہاؤس جیکب آبادمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا مولابخش چانڈیو نے کہاکہ میں پیپلزپارٹی کا ہوں ایم کیو ایم کے متعلق مزید ان کے رہنماؤ ں سے پوچھاجائے میں اس وقت سندھ کی تنظیم سازی کے سلسلے میں بلاول بھٹو زرداری کے حکم پر یہاں آیا ہوں بلاول بھٹو زرداری نے دوبارہ تنطیم سازی کا فیصلہ کرکے اچھا قدام اٹھایا ہے گزشتہ روز لاڑکانہ اوریہاں کارکنا ن کی بڑی تعداد دیکھ کر خوشی ہوئی ہے کہ پیپلزپارٹی پہلے سے زیادہ فعال ہوگئی ہے جولوگ پی پی کے ختم ہونے کی باتیں کررہے ہیں وہ آکر دیکھیں تو ان کی آنکھیں کھل جائیں گی انہوں نے کہاکہ جس وقت بلاول بھٹو زرداری میدان میں آئے تو کاغذی شیر چھپ جائیں گے پیپلزپارٹی عوام کی پارٹی ہے جس میں ہم آ ج یہاں کے کارکنا ن سے ضلعی عہدیداروں کے نام کی تجویزلے کر جارہے ہیں