نوشکی،سرلٹ سے القاعدہ اورداعش کے سرغنہ 6ساتھیوں سمیت گرفتار

بھاری مقدارمیں اسلحہ اورجہادی لٹریچربرآمد،مذکورہ دہشت گردوں نے افغانستان اورشام میں ٹریننگ اورجہادی سرگرمیوں میں حصہ لیا،میرسرفرازبگٹی

اتوار 28 اگست 2016 12:32

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء) صوبائی وزیر داخلہ میر سرفرازبگٹی نے کہا ہے کہ سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحدی علاقے سے القاعدہ اورداعش کے سرغنہ کو 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اور جہادی لٹریچر برآمد کر لیا گیا مذکورہ دہشت گردوں نے افغانستان اور شام میں ٹریننگ اور جہادی سرگرمیوں میں حصہ لیا گیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد کی نوشکی کے علاقے سرلٹ کے مقام پر کارروائی کرتے ہوئے القاعدہ کے اہم کمانڈر 6 ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور لٹریچر بھی برآمد کر لیا گیا انہوں نے کہا کہ مذکورہ دہشت گردوں نے افغانستان میں ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد شام میں جہادی سرگرمیوں میں حصہ لیتے رہے اور واپس آکر افغانستان اور پاکستان کے سرحدی علاقے سرلٹ کے مقام پر لوگوں کو ٹریننگ دیتے رہے القاعدہ اور داعش میں لوگوں کو بھرتی کرنے کیلئے اپنا کام کررہے تھے اور سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرتے ہوئے مذکورہ کمانڈر اور ان کے ساتھیوں کو جہادی لٹریچر سمیت گرفتار کیا گیا اور کوئٹہ میں بھی گزشتہ روز لشکرجھنگوی کے اہم کمانڈر کو مقابلے میں مارا گیا انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز اور حکومت کسی بھی صورت بلوچستان میں القاعدہ اور داعش کی جڑیں مضبوط نہیں ہونے دیں گے اور دہشت گردوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی جائے گی انہوں نے کہا کہ سانحہ کوئٹہ کے بعد بلوچستان بھر میں فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں اور دہشت گردوں کے خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی

متعلقہ عنوان :