جمہوریہ گینی کا اولمپک دستہ برازیل میں لاپتہ

کھلاڑی ممکنہ طور پر غیرقانونی تارکین وطن بن گئے ہیں، حکام

اتوار 28 اگست 2016 12:37

اکوناکری( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء ) جمہوری گینی کا اولمپک دستہ ریو ڈی جنیرو کے ایتھلیٹس ولیج سے غائب ہوگیا ہے اور تاحال کوئی سراغ نہیں لگایا جاسکا۔افریقی ملک جمہوریہ گنی کی اولمپک کمیٹی کے رکن عاطف چالوب کا کہنا تھا کہ 'پیراک عمادو کامارا اور میم آداما بنگورا جو جوڈو بھی جانتے ہیں اولمپک ولیج سے غائب ہیں جو برازیل میں رہ گئے ہیں اور اب تک واپس نہیں آئے'۔

تفصیلات کے مطابق کھیلوں کے حکام کا کہنا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر غیرقانونی تارکین وطن بن گئے ہیں۔

(جاری ہے)

2012 کے لندن اولمپکس کے بعد گینی کے 5 اور کیمرون کے 17 ایتھلیٹس برطانیہ میں مقیم ہو گئے تھے۔برازیل کے شہر ریو ڈی جنیرو میں رواں ماہ کے اوائل میں منعقدہ اولمپک مقابلوں میں 205 ممالک کے 11 ہزار سے زائد کھلاڑیوں نے حصہ لیاتھا۔امریکا نے ریواولمپکس 2016 کے 16 روزہ مقابلوں کے دوران تمغوں میں اپنی برتری قائم رکھی، برطانیہ میڈلز کی دوڑ میں دوسرے نمبر پر تھا جبکہ چین کو سونے کے تمغوں میں تیسری پوزیشن حاصل تھی۔ریواولمپکس کی رنگارنگ اختتامی تقریب کے بعد اولمپکس پرچم جاپان کے حوالے کیا گیا، 2020 کے اولمپک مقابلے ٹوکیو میں ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :