سعودی عرب میں32 غیر مسلم مسلمان ہوگئے

نو مسلموں کے اسلام اور ایمان کی سلامتی کی خصوصی دعا کی گئی

اتوار 28 اگست 2016 12:37

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء ) سعودی عرب میں شعبہ دعوت و ارشاد کی کوششوں کے نتیجے میں32 غیر مسلم مسلمان ہوگئے۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق ریاض میں دعوت ارشاد مرکز کے ڈائریکٹر الشیخ فیصل بن العنزی کی موجودگی میں 32 غیرمسلموں نے کلمہ طیبہ پڑھ کر قبول اسلام کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر نو مسلموں کے اسلام اور ایمان کی سلامتی کی دعا کی گئی اور ان میں تحائف ، اسلامی کتب اور اسلام سے متعلق لٹریچر بھی تقسیم کیا گیا۔مرکز دعوت وارشاد کے دورے کے دوران الشیخ فیصل العنزی کو ادارے کی دعوتی وتبلیغی سرگرمیوں سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔

متعلقہ عنوان :