مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت ، وزیر اعظم نے مسئلے کو عالمی سطح پر اٹھانے کے لئے 22 پارلینمٹرینز کو اپنا خصوصی نمائندہ نامزد کر دیا

22 خصوصی نمائندے بیلجیئم ، چین ، فرانس ، سعودی عرب ، ترکی ، امریکہ ، جنوبی افریقہ ، جنیوا اور نیویارک جائیں گے

اتوار 28 اگست 2016 12:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔28اگست۔2016ء) وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 22 پارلیمنٹیرینز کو اپنا خصوصی نمائندہ نامزد کر دیا ہے خصوصی نمائندے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی جارحیت کا معاملہ اٹھائیں گے اور مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے بھی آگاہ کریں گے ۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم محمد نواز شریف نے 22 پارلیمنٹیرینز کو اپنا نمائندہ خصوصی نامزد کر دیا ہے خصوصی نمائندے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز کی جارحیت اور انسانی حقوق کی پامالی کی خلاف ورزیوں سے آگاہ کریں گے اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا ہے کہ کشمیر کاز کے لئے میں نے مختلف ملکوں میں خصوصی نمائندے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے خصوصی نمائندوں کو پاکستان کے عوام کی طاقت اور کشمیری عوام کی دعائیں حاصل ہیں انہوں نے مزید کہا کہ خصوصی نمائندوں کو پارلیمنٹ کا مینڈیٹ اور حکومت کی حمایت حاصل ہے ان کوششوں کے ذریعے عالمی برادری کا اقوام متحدہ میں ضمیر جھنجھوڑوں گا اقوام متحدہ کو کشمیری عوام سے کہا گیا کہ حق خودارادتی کا وعدہ یاد دلائیں گے بھارت پر واضح کریں گے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر کی عشرے قبل اقوام متحدہ گیا ہے لیکن بھارت نے اقوام متحدہ جانے کے باوجود کشمیر کا تنازعہ حل نہیں کیا کشمیریوں نے نسل در نسل بھارت کے ٹوٹے ہوئے وعدے اور وحشیانہ تسلط دیکھا ہے وزیر اعظم نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر حل نہ کرنا اقوام متحدہ کی مسلسل ناکامی ہے مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے اقوام متحدہ کو اپنا کردفار ادا کرنا چاہئے۔

(جاری ہے)

22 خصوصی نمائندے بیلجیئم ، چین ، فرانس ، سعودی عرب ، ترکی ، امریکہ ، جنوبی افریقہ ، جنیوا اور نیویارک جائیں گے ۔ اعجاز الحق اور ملک عزیز خصوصی نمائندے کی حیثیت سے برسلز خسرو بخاتیار اور عالم داد لالیکا بیجنگ ، عائشہ فاروقی اور رانا افضل خان پیرس ، رضا حیات ہراج ، جنید انور چودھری اور نواب علی وسان ماسکو ، اویس لغاری جنیوا اور عبدالرحمان کانجو پریٹوریا ، مشاہد حسین سید اور شہزاد منصب علی خان واشنگٹن نیویارک لیفٹننٹ جنرل (ر) عبدالقیوم اور قیصر شیخ لندن میں شاہ نواز رانجھا اور ملک پرویز ۔