لاہور،اورنج لائن میٹرو ٹرین کوچلنے سے قبل ہی دھچکے، ایگزم بینک سے قسط میں پھر تاخیر

ایل ڈی اے پنجاب بینک سے مزید 5 ارب روپے قرض لے کر کام چلائے گا ،چینی بینک سے قسط ملنے پر قرض چکایا جائے گا

ہفتہ 27 اگست 2016 11:05

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء)اورنج لائن میٹرو ٹرین کوچلنے سے قبل ہی دھچکے لگنے لگے۔ ایگزم بینک سے قسط میں پھر سے تاخیر، ایل ڈی اے پنجاب بینک سے مزید 5 ارب روپے قرض لے کر کام چلائے گا اور چینی بینک سے قسط ملنے پر قرض چکایا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایگزم بینک سیاورنج ٹرین کی قسط میں تاخیر ہونے کے باعث لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کیلئے اورنج ٹرین کے تعمیراتی کام پرمشکلات میں پڑ گئی ہیجس پر ایل ڈی اے نے محکمہ ٹرانسپورٹ سیدرخواست کی ہے کہ انہیں ہنگامی طورپرشارٹ لون فراہم کیاجائیجس پرصوبائی وزیرخزانہ کی سربراہی میں باقاعدہ طورپر اجلاس ہوا جس دوران لاہورڈویلپمنٹ اتھارٹی کیافسران نے صوبائی وزیرخزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کو تمام تر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیر خزانہ نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر باقاعدہ طور پرمنظوری دے دی ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ایل ڈی ایکوپ5ارب روپے کا قرض بلا سود فراہم کرے گاجو ایگزم بینک کی قسط آنے کے بعدباقاعدہ طور پرمحکمہ ٹرانسپورٹ کے حوالے کردیا جائے گا۔اس سلسلے میں بینک آف پنجاب ایل ڈی ایکو5 ارب روپے کا قرض دے گا۔یاد رہے کہ لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی اورنج ٹرین کے تعمیراتی کام پر10 ارب روپیکا قرض پہلے ہی لے چکی ہے۔

متعلقہ عنوان :