کوئٹہ، مسلح افراد کی فائرنگ ،1 ایف سی اہلکار شہید

جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا، دوسرا فرار

ہفتہ 27 اگست 2016 10:59

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء )کوئٹہ میں مسلح افراد کی فائرنگ سے1 ایف سی اہلکار شہید جبکہ3 زخمی جوابی فائرنگ میں ایک حملہ آور مارا گیا جبکہ دوسرا فرار ہو گیا ہلاک دہشتگرد سے دستی بم ، کلاشنکوف بھی برآمد کر لیا اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سریاب روڈ بادینی کراس پر نامعلوم مسلح دہشتگردوں نے ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شاد ی اللہ شہید ہو گئے جبکہ تین ایف سی اہلکار نائیک محمد شریف، سپاہی شہباز اور سپاہی خلیل زخمی ہو گئے جبکہ ایف سی کی جوابی کا رروائی سے ایک دہشتگرد بھی مارا گیا بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ہلاک ہونیوالے حملہ آور کی جسم پر سے دستی بم، کلاشنکوف اور دیگر اسلحہ بھی برآمد کر لیا تا ہم ان کا دوسرا ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا زخمیوں کو فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا مزیدکا رروائی کی جا رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :