وفاقی حکومت نے ملک بھر میں30جدید ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی

اسلام آباد میں3، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں5جبکہ 20شہروں میں ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے

ہفتہ 27 اگست 2016 10:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء) وفاقی حکومت نے ملک بھر میں30جدید ہسپتال بنانے کی منظوری دیدی ہے، اسلام آباد میں3، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں5جبکہ 20شہروں میں ہسپتال تعمیر کیے جائیں گے، میڈیا رپورٹ کے مطابق ترجمان وزیراعظم ہاؤس کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم نواز شریف کے زیر صدارت صحت عامہ کی ترقی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں انہیں صحت بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے راولپنڈی میں زچہ بچہ ہسپتال میں مسائل کے حل سے متعلق حائل روکاوٹیں دور کرنے کی ہدایت کی، ترجمان کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے اسلام آباد میں 3جدید سہولیات سے آ راستہ ہسپتالوں کی قیام کی منظوری دیدی۔

(جاری ہے)

اسلام آباد میں تعمیر ہونے والا ہسپتال 600بستروں پر مشتمل ہوگا، آزاد جموں کشمیر اور گلگت بلتستان میں 400بستروں پر مشتمل 4سے5ہسپتال قائم کرنے کی اصولی منظوری دیدی۔ اسکے علاوہ ملک کے دیگر 20شہروں میں250بستروں پر مشتمل ہسپتال بنانے کی منظوری بھی دی گئی، ہسپتالوں کی تعمیر کیلئے وزیراعظم اور وزارت خزانہ ملکر فنڈ فراہم کریں گے، بڑھتی ہوئی آبادی کے مطابق بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ضروری ہے، وزیراعظم نے18ماہ میں تمام ہسپتالوں کو مکمل کرکے کھولنے کی ہدایت کر دی۔

متعلقہ عنوان :