نیپال،مسافر بس دریا میں گرنے سے کم از کم 20 افراد ہلاک ، 17 زخمی

ہفتہ 27 اگست 2016 11:26

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء)نیپال میں ایک مسافر بس دریا میں گرنے سے کم از کم 20 افرادہلاک اور 17 دیگر زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جمعہ کو دارالحکومت کھٹمنڈو کے مغرب میں 120 کلومیٹر دور ر چنڈی بانجیانگ علاقے کے قریب ا یک مسافر بس سڑک سے پھسل کر تقریباً 100 میٹرنیچے ترشولی دریا میں گر کر تباہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

پولیس نے مقامی دیہاتیوں کی مدد سے مسافر بس کے تباہ حال ڈھانچے سے زخمی اور مردہ افراد کو باہر نکالا تاہم زیادہ تر افراد دریا میں ڈوب گئے ۔

متعلقہ عنوان :