ہوائی میں سمندری جانوروں کے تحفظ کیلئے ادارہ تشکیل دینے کا فیصلہ

شمال مغرب کے نزدیکی جزیرے میں ایک ایسا ادارہ جلد قائم کیا جائے گا جہاں سمندری جانوروں کی کفالت اور دیکھ بھال کی جائیگی

ہفتہ 27 اگست 2016 11:25

ہوائی( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء ) امریکی صدر باراک اوباما نے ہوائی کے مقام پر سمندری جانوروں کو تحفظ دینے کیلئے ایک ادارہ قائم کرنے کا منصوبہ تشکیل دے دیا۔ اس سیقبل بھی امریکی صدر اس طرح کے منصوبوں پر کام کر چکے ہیں۔ یہ منصوبہ سمندری ماحول کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے تشکیل دیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ہوائی کے مقام پر شمال مغرب کے نزدیکی جزیرے پر ایک ایسا ادارہ قائم کرنے کی طرف غور کیا جا رہا ہے جہاں سمندری جانوروں کی کفالت اور نگہداشت کی جائے گی۔ وائٹ ہاؤس میں ہونے والی کانفرنس میں صدر اوبامہ نے اس بات کا اعلان کیا جس میں ایسے جانوروں کی کفالت پر بھی زور دیا گیا جن کی نسل دنیا سے ختم ہوتی جا رہی ہے۔