سعودی عرب:بھارتی کارکن نے اپنے ساتھی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا

ملازم پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہواتھا، جرم چھپانے کیلئے لاش کو آگ لگادی، پولیس

ہفتہ 27 اگست 2016 11:24

ریاض( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء ) سعودی عرب میں کام کرنے والے بھارتی کارکن نے اپنے ساتھی کو چھریاں مار کر قتل کر دیا جبکہ جرم چھپانے کے لئے اس کی لاش کو آگ لگادی۔ جمعہ کو سعودی ذرائع ابلاغ نے دارالحکومت کی پولیس کے حوالہ سے بتایا کہ اس جرم کا پولیس کو اس وقت پتہ چلا جب قالینوں کے گودام میں لگنے والی آگ بجھانے کے لئے فائر سروس کو طلب کیا گیا۔

(جاری ہے)

آگ بجھائے جانے کے بعد فائر فائیٹرز کو ایک بھارتی کارکن کی لاش ملی جس پر پولیس نے موقع پر ہی ملازمین سے پوچھ گچھ کی جس کے دوران پتہ چلا کہ مقتول بھارتی ملازم کا ساتھی بھارتی ملازم سے پیسوں کے معاملے پر جھگڑا ہواتھا جس پر ساتھی ملازم نے موقع پاتے ہی چھریاں مار کر اسے قتل کردیا جبکہ اپنا جرم چھپانے کے لئے لاش قالینوں کے گودام میں رکھ کر آگ لگادی۔

متعلقہ عنوان :