نیویارک : پاکستان کے جشن آزادی پر سٹاک ایکسچینج پر پاکستانی پرچم لہرا دیا گیا

مہمان خصوصی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی تھیں ، امریکہ کی نمایاں کاروباری شخصیات کی بھی شرکت پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے جہاں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ، ملیحہ لودھی پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے جو کہ پاکستان کے محنت کش عوام کی کوششوں کا نتیجہ ہے، میاں نواز شریف کی جانب سے پیغام

ہفتہ 27 اگست 2016 11:40

نیویارک( اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء ) پاکستان کا سترہواں جشن آزادی ، نیویارک کے معروف کاروباری عمارت اور دنیا کے مشہور اسٹاک ایکسچنج کی عمارت پر پاکستان کا پرچم لہرادیا گیا۔ امریکہ میں پاکستان کے سترہویں جشن ازادی کے حوالے سے امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری شخصیات کی تنظیم پاکستانی امریکن بزنس ایسوسی ایشن کی کاوشوں سے نیویارک کے معروف کاروباری مرکز مین قائم دنیا کے مشہور سٹاک ایکسچنج کی عمارت نیس ڈیک میں پاکستانی پرچم لہرانے کی تقریب منعقد ہوئی جس کی مہمان خصوصی اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی تھیں جنہوں نے نیس ڈیک میں جاری اس دن کے کاروبار کی اختتامی گھنٹی بجائی۔

اس موقع پر امریکہ میں چیدہ چیدہ کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں۔

(جاری ہے)

ملیحہ لودھی نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کرتا ہوا ملک ہے جہاں کاروبار کے وسیع مواقع موجود ہیں ، انہوں نے امریکی اور امریکہ میں مقیم پاکستانی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت دی ، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اور افراط زر میں کمی آئی ہے۔

انہوں نے اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے کہا کہ انہوں نے بتایا کہ پاکستان تیزی سے ترقی کر رہا ہے جو کہ پاکستان کے محنت کش عوام کی کوششوں کا نتیجہ ہے ، ملیحہ لودھی کا کہنا تھا کہ ان کے لئے آج کا دن بڑی خوشی کا دن ہے جب نیویارک کے ٹائم سکوائر پر پاکستان کا پرچم لہرایا گیا۔ اس موقع پر ایسوسی ایشن کے آرگنائزر سجاد قمر کا کہنا تھا کہ ہماری تنظیم نے امریکہ بھر میں کاروباری اداروں کو پاکستان کا روشن چہرہ دیکھا جاتا ہے ، جس کے نتیجے میں امریکی کاروباری ادارے پاکستان میں سرماریہ کاری کے لئے رضامند ہو رہے ہیں