کراچی ، میڈیادفاترپر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی مزیددو خواتین کارکن گرفتار

ہفتہ 27 اگست 2016 11:40

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارآن لائن۔27اگست۔2016ء) شہرقائدمیں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے میڈیادفاترپر حملے میں ملوث ایم کیو ایم کی مزیددو خواتین کارکنوں کوگرفتار کر لیاگیا۔تفصیلات کے مطابق رینجرز اور پولیس نے میڈیا دفاترپر حملے میں ملوث ماں اور بیٹی کو گرفتار کیا گیا ہے۔چھاپے کے دوران گرفتار ہونے والی ملزمہ رابعہ ایم کیو ایم کی خواتین ونگ کی جوائنٹ انچارج ہے جبکہ عینی بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کی جانب سے کونسلر منتخب ہوئی تھی۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں خواتین کوسی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے شناخت کرنے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے اور مزید تفتیش کے لیے وویمن پولیس ساؤتھ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ دو روز قبل قانون نافذ کرنے والے اداروں کا لائنز ایریا میں ایم کیو ایم کے دفتر پر چھاپہ مار کر میڈیاکے دفتر پر حملہ کرنے والی دو خواتین گرفتار کی تھیں جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیاتھا۔واضح رہے کہ 22 اگست کو ایم کیو ایم کے قائد کی جانب سے پاکستان مخالف تقریر کی گئی جس کے بعدمیڈیا کے دفتر پر ایم کیو ایم کے مشتعل کارکنان نے حملہ کیاتھا،کارکنان نے دفتر میں توڑ پھوڑ کی اور ملازمین کو بھی ہراساں کیاتھا۔

متعلقہ عنوان :